باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون محمد نثار خان نے سب ڈویژن خار کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے انسپکشن کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخنامے، معیار، مقدار اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ کارروائی کے دوران دو قصائیوں کو سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عام دکانداروں کو بالعموم اور قصائیوں کو بالخصوص ہدایت کی گئی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے