پشاور (مانند نیوز) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن رجسٹرڈ (پیمسا) کے مرکزی و صوبائی صدر حبیب خان اپنے ہمراہ مرکزی کابینہ کے اراکین عبیداللہ، احمد داؤد، یاسین خان چمکنی، اور حق نواز آفریدی کے ہمراہ ایک تنظیمی دورے پر کوئٹہ، بلوچستان پہنچے۔کوئٹہ پہنچنے پر پیمسا بلوچستان کے نو منتخب صوبائی صدر شفاء منگل اور جنرل سیکرٹری سعید بوروال نے اپنے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں بلوچستان بھر سے پیرامیڈیکل سٹاف کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی امور، صوبائی سطح پر درپیش مسائل، اور پیرامیڈیکل سٹاف کے حقوق کے تحفظ کیلئے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔مرکزی صدر حبیب خان نے کہا کہ پیرامیڈیکل عملہ صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور تنظیم اپنے تمام اراکین کے جائز مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے بلوچستان کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔صوبائی صدر شفاء منگل نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ وہ مرکزی قیادت کی رہنمائی میں بلوچستان بھر کے پیرامیڈیکل ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر مرکزی اور صوبائی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور آئندہ تنظیمی سرگرمیوں کے لیے مشاورت بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے