اورکزئی (مانند نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں ضلعی الیکشن کمشنر شوکت حسین کی زیر صدارت ”موک پول” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں تمام طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر وارث خان اور ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔ شرکاء کی طرف سے پر جوش ردعمل دیکھنے کو ملا۔ووٹر بیداری کی اہمیت، پالیسی سازی پر تمام طلباء کی شمولیت کے اثرات اور ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ضلعی الیکشن کمشنر نے طلباء کو بااختیار بنانے پر زور دیا کہ طلباء کسی بھی جمہوریت کا محرک ہوتے ہیں۔ انتخابی عمل میں ان کی فعال شرکت جامع طرز حکمرانی کو یقینی بناتی ہے۔سیمینار کا اختتام کے بعد ”موک پول ” کا انعقاد کی گیا۔ جس میں تمام طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ”موک پول” کو کامیاب بنایا۔ ”موک پول” کے انعقاد سے طلباء نے ووٹنگ عمل کو سیکھااور یقین دہانی کرائی کہ ٹرن آوٹ کو بڑھانے کیلئے وہ خو د بھی اپنا کردار ادا کریں گے اور ساتھیوں میں انتخابی شرکت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنرشوکت حسین نے تمام شرکاء کو ووٹر رجسٹریشن فارم حوالے کئے تاکہ ووٹ کا اندراج اورمنتقلی کویقینی بنائیں اور اجلاس کے آخر میں ضلعی الیکشن کمشنر شوکت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔