پبی (نما ئندہ مانند ) ضلعی مجلسِ شوریٰ جماعتِ اسلامی نوشہرہ کا اجلاس — اجتماعِ عام کی تیاریوں کا جائزہ اور نئے اہداف کا تعین جماعتِ اسلامی ضلع نوشہرہ کی ضلعی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس امیر ضلع حاجی عنایت الرحمان کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ اجتماعِ عام مینار پاکستان لاہور کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کے حوالے سے نئے اہداف مقرر کیے گئے اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی، عوامی رابطہ مہمات، اور نوجوانوں کی شمولیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیااس موقع پر نومنتخب اراکینِ شوریٰ نیحلف اٹھایا اور جماعتی نظم و ضبط، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیاامیرِ ضلع نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعتِ اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو ملک میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ اجتماعِ عام میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت سے ثابت ہوگا کہ لوگ اسلامی نظامِ حیات کے قیام کے خواہاں ہیں اجلاس میں نائب امراء عبداللہ قاری انور، انجینئرریاض،مولانا گوہرالرحمان جنرل سیکرٹری ماجر شاہ،غلام نبی سینا، اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔