لوئر چترال (مانند نیوز) ضلع لوئر چترال میں وفاقی محتسب کی پہلی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ جس میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور اس کو سراہا۔یہ تقریب وفاقی محتسب کے ملاکنڈ ڈویژن کے حکام کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ جس میں ریجنل ہیڈ پشاور محمد مشتاق جدو ن، اور ریجنل ہیڈ سوات ثنائاللہ خان نے شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال، اسسٹنٹ کمشنر چترال اور مختلف وفاقی و ضلعی محکموں کے نمائندگان، اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے این ایچ اے، نادرا، بی آئی ایس پی اور مختلف مسائل، شکایات اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ محمد مشتاق جدون نے موقع پر متعدد شکایات سنیں اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ سوات ثنائاللہ خان نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی خدمت کے لیے قائم ہے۔ شہری بلا خوف و خطر بدعنوانی، ناانصافی یا تاخیر کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے وفاقی و صوبائی محتسب کے نظام سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نچلی سطح تک ممکن ہو سکے۔اجلاس کے اختتام پر عوام کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب کا دفتر ہر شہری کے لیے کھلا ہے، جہاں شکایات کاازالہ بلا معاوضہ اور شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وفاقی اداروں میں بدانتظامی کی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب سوات آفس یا واٹس ایپ نمبر 03108147718 پر درج کرائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے