ملاکنڈ (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ کا غیر قانونی اسپیکٹرم اور مدارس ریفارمز سے متعلق اجلاس۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، محمد حامد کی زیرِ صدارت غیر قانونی اسپیکٹرم اور مدارس ریفارمز سے متعلق ایک اہم مانیٹرنگ و ایویلیوایشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی اسپیکٹرم کی روک تھام اور مدارس ریفارمز کے حوالے سے جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے فیلڈ سطح پر سخت نگرانی جاری رکھی جائے، جبکہ مدارس ریفارمز سے متعلق تمام سرگرمیوں کی درست، بروقت اور شفاف رپورٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور مجموعی نظم و ضبط میں مزید بہتری لائی جا سکے۔