ٹھٹھہ( مانندنیوز)سائبری پرندوں کی سندھ آمد کے ساتھ ہی سیاح اور شکاری ٹھٹھہ کی طرف راوانہ.موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ھی سائبریا سمیت دیگر سرد ممالک سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے مہمان آبی پرندے ٹھٹھہ کی مختلف جھیلوں سمیت دیگر آبی ذخائر پر غول در غول پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ شکاریوں نے شکار بھی شروع کردیا ہے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سائبریا سمیت دیگر سرد ممالک سے قیمتی مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سندھ کی مختلف جھیلوں کینجھر جھیل، ہالیجی جھیل، اڈیرو جھیل سمیت مختلف آبی ذخائر پر یہ مہمان پرندے غول در غول پہنچنا شروع ہوگئے ہیں نیلے آسمان پر جب یہ پرندے غول کی شکل میں اڑان بھرتے ہیں تو نیلے آسمان اور جھیل دونوں کا منظر انتہائی حسین ہوجاتا ہے ان جھیلوں پر پہنچنے والے مہمان پرندوں میں قیمتی لال چونچ والی بطخ، کونج، چیکلو، نیرنگی اور آڑی شامل ہیں مختلف جھیلوں پر آنیوالے مہمان پرندوں کا شکاری بے دریغ شکار کر رہے ہیں.