راولپنڈی (مانند نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔

علیمہ خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔

علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے