اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار احمد رفیق نے اداکارہ قراۃالعین آزاد سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اپنی جاندار اداکاری کے لیے پہچان بنانے والے اداکار نے اپنی یہ خوشی کی خبر مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی، نکاح کی تصاویر میں احمد رفیق کریم شیروانی میں نظر آئے جبکہ قراۃالعین آزاد نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز رہے ہیں، احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’نکاح اور ایسپریسو۔‘

ان کی نکاح کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداح اور شوبز شخصیات دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

مداحوں نے جوڑے کی خوشگوار کیمسٹری کو سراہا اور کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہترین ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے