اسلام آباد (مانند نیوز)اگر آپ زیادہ تر وقت ڈیسک پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا گھر سے کام کر رہے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ طویل عرصے تک بیٹھنا صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اب بیٹھنا سگریٹ نوشی کے برابر خطرناک ہو چکا ہے اور صرف زیادہ چلنا اس نقصان کو ختم نہیں کر سکتا۔

18 سال کے تجربے کے حامل ویزکلر سرجن اور ویرکوز وین ماہر ڈاکٹر سُمِت کپاڈیا نے واضح کیا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا 10 گھنٹے بیٹھنے کے اثرات کو کم نہیں کر سکتا۔

خراب نیند رنرز میں انجری کے خطرات بڑھا سکتی ہے: نئی تحقیق

ڈاکٹرز کے مطابق شام کو اپنے 10 ہزار قدم مکمل کرنا طویل بیٹھنے کے نقصان کو ختم نہیں کرتا، لمبے عرصے تک بیٹھنے سے وین والز کمزور ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں سوجن، ویرکوز وینز اور خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون کی گردش مسلسل حرکت پر منحصر ہے، صرف کل قدموں کی تعداد پر نہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ ہر 45 یا 60 منٹ بعد کھڑے ہوں، جسم کو کھینچنے والی سادہ ورزش کریں کیونکہ یہ خون کو دل کی طرف واپس دھکیلتے ہیں اور اسے آپ کا پیریفرل ہارٹ کہا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے