اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے 1 کروڑ پیکٹس کی مہم شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

خوراک پیکنگ ایکسپو سٹی میں جاری ہے جبکہ غزہ کے بچوں کے لیے فوری امداد تیار ہے۔ شیخ محمد ہیومینیٹیرین شپ غزہ جائے گی۔

غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے عرب امارات اور اسرائیل میں معاہدہ طے پا گیا، اماراتی سرکاری میڈیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 2 سال میں 8700 ٹرک غزہ بھیجے ہیں جبکہ غزہ کے لیے 16 لاکھ امدادی پیکجز روانہ کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے روانہ ہوئے ہیں۔ غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی امدادی پیکجز بھی بھیجے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لیے 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک فراہم کی گئی ہیں جس میں پانی اور انفرااسٹرکچر سپورٹ بھی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے