اسلام آباد (مانند نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نومبر میں 1 ہزار 34 ارب ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی 878 ارب روپے حاصل ہو سکی، نومبر کا ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 156 ارب روپے رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر دفاتر آج کھلے رہیں گے، ایک دن میں شارٹ فال میں تقریباً پانچ ارب اروپے کمی متوقع ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریونیو شارٹ فال میں مزید اضافہ

ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی 5083 ارب ہدف کے مقابلے وصولی 4715 ارب روپے رہی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 413 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے