اسلام آباد (مانند نیوز)سری لنکا میں سمندری طوفان دِتوا (Cyclone Ditwah) کے باعث شدید بارشوں کے نتیجے میں خطرناک سیلابی صورتحال ہے۔

مسلسل ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے، اب تک 130 افراد لاپتہ بھی ہیں۔

حکام کے مطابق تقریباً 44 ہزار افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں جنہیں سرکاری ویلفیئر مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے