اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ایک ویزا ایجنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے ڈیپارچر لاؤنج میں ایف آئی اے ایمیگریشن کا معائنہ کیا اور ایمیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیرِ داخلہ نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات یا دیگر ذرائع سے بیرون ممالک جانے والے مسافر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ صورتحال کسی قمیت پر جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، بغیر تصدیق شدہ دستاویزات سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے