اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد میں سیکریٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی جس میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی، واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری بہن اپنی دوست کے ہمرا گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتہ چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اسپتال میں ہے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہو چکی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور کے والد کا تعلق عدلیہ سے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے