اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے برآمدی شعبے کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے تمام برآمدی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ و ریونیو (ریونیو ڈویژن) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا

فیصلے سے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ لاگت میں کمی سے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مجاز بینکوں کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے