اسلام آباد (مانند نیوز)روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے