اسلام آباد (مانند نیوز)شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا تھا جس کا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیرِ زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے