پبی (نما ئندہ مانند )اورنگزیب کشمیری کراچی پہنچ گئے، سکندر علی بھنگر نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا سینئر نائب صدر ایپکا پاکستان سکندر علی بھنگر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار،اورنگزیب کشمیری تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان و مرکزی چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے کراچی آمد پر سکندر علی بھنگرصوبائی صدر سندھ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان، سینئر نائب صدر ایپکا پاکستان—نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیااستقبال کے بعد اورنگزیب کشمیری نے سکندر علی بھنگر کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھنگر صاحب کے بھائی کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیاانہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ لواحقین کو صبر و حوصلہ دے اورنگزیب کشمیری نے اس موقع پر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بھنگر خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے تحت ہر ممکن تعاون اور ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے