بٹ خیلہ(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ سید محمد عتیق شاہ نے کہا کہ آئین کا مینڈیٹ یہ ہے کہ ریاست اپنے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرے گی بار ایسوسی ایشن کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتابار ایسوسی ایشن اور بار کے ممبران ہمیشہ عدلیہ کی ٹیم کے دل کے بہت قریب رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں جوڈیشل کمپلیکس درگئی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے تحصیل بار درگئی ایسیوسی ایشن کے نومنتخب کابنہ سے حلف لیا تقریب میں کے پی بار کونسل کے ممبرسید حکیم ایڈوکیٹ، درگئی بار ایسیوسی ایشن کے صدر صبدار عباس ایڈوکیٹ، جنرل سکرٹری موسی خان ایڈوکیٹ، سینئر ایڈوکیٹ بشیرخان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر افتخار یوسفزئی ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری شیر علی خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیاچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ سید محمد عتیق شاہ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو سمجھے بغیر عدلیہ کا تصور ہی نامکمل ہے آزاد عدلیہ کی بحالی اس بار ایسوسی ایشن کی جدوجہد سے ہی ممکن ہوئی کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر ترقی کی طرف نہیں جا سکتاانہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے جب لوگ انصاف کی اُمید لے کر عدالتوں میں آتے ہیں اور جب وہ انصاف کے احاطوں اور راہداریوں سے باہر نکلتے ہیں تو انہیں انصاف نہ ملنے پر ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوتی ہیں آئین کا مینڈیٹ یہ ہے کہ ریاست اپنے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرے گی بار ایسوسی ایشن کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتابار ایسوسی ایشن اور بار کے ممبران ہمیشہ عدلیہ کی ٹیم کے دل کے بہت قریب رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے