اسلام آباد (مانند نیوز)ایشز سیریز کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے آسٹریلوی میڈیا سے تعلقات ناخوشگوار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے سیکیورٹی اسٹاف کا برسبین اور ایڈیلیڈ میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے جھگڑا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش سیکیورٹی اسٹاف نے مقامی چینل کے کیمرا مین کو دھکے دیے۔

اس معاملے پر ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت مناسب پلیٹ فارم پر کریں گے۔

علاوہ ازیں برسبین میں آسٹریلوی میڈیا نے انگلش کھلاڑیوں کی بغیر ہیلمٹ اسکوٹی چلانے کی تصاویر بھی شائع کی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے