اسلام آباد(مانند نیوز)نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس کی صدارت روز نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی، جس میں ٹرانسپورٹ، مواصلات اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 11 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرا، متعلقہ وزارتوں کے مختلف وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی ترقیاتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ نائب وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایک پالیسی پیپر کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ہر سال 10 ہزار تک نوجوان انجینئرز کو تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انہیں ترقیاتی منصوبوں میں تعینات کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے