پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کا روشن مستقبل تعلیم یافتہ و ہنرمند نوجوان ہیں،نوجوان گریجویٹس اپنی تعلیم و صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تمام طبقات کو فاصلاتی نظام کے تحت تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نشترهال پشاور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی(خیبرپختونخوا چیپٹر) کے سالانہ کانووکیشن 2025 سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. کانوکیشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، ڈی جی ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر خان، رجسٹرار میجر (ر) عمر یونس، کنٹرولر امتحانات زاہد خاکی، فیکلٹی اراکین، طلباء و طالبات اور والدین نے شرکت کی. گورنر نے اس موقع پر کانووکیشن میں 144 گریجویٹس میں اسناد اور 15 طلبہ میں بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈلز تقسیم کئے. یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تقریب میں شرکت اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے فارغ التحصیل مکمل گریجویٹس، والدین اور فیکلٹی کو مبارکباد دی. انہوں نے معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ میں کردار کو سراہا اور کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ملک بھر میں تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں، گورنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک گھر بیٹھے افراد کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا غیر معمولی اقدام ہے، یونیورسٹی نے فاصلاتی اور اوپن لرننگ کے میدان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے. گورنر نے کہا کہ حکومت نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے، ہر سال حکومتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ شعبہ تعلیم کیلئے مختص کیا جاتا ہے. انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبہ کے نوجوان اپنی روایات و اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے نام و مقام پیدا کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے