سوات (نمائندہ مانند )سوات میں جماعت اسلامی نےبااختیار بلدیاتی نظام، بلدیاتی نمائندوں کو مالی وسائل، آئینی اختیارات اور تحفظ کی فراہمی کے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا، جس میں کارکنان، بلدیاتی نمائندے اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان کررہے تھے۔احتجاجی ریلی سیدوشریف سے شروع ہوئی اور مینگورہ تک ریلی نکالی گئی، پلے کارڈزاور بینرز اٹھائے شرکاء نے نعرے لگائے اور نشاط چوک میں دھرنا دے کر مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل ودودیہ ہال سیدوشریف میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام اختیارات سے محروم اور وسائل سے خالی ہے، جس سے عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا، ضلعی امیر سوات حمید الحق، جنرل سیکریٹری حیدر علی خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں، مگر اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمران عوام پر مسلط ہیں، اشرافیہ جن میں جنرل، جج، سیاستدان اور افسر شاہی شامل ہیں، نوجوانوں کا راستہ روک رہی ہے اور اہل قیادت سامنے نہیں آ پا رہی۔ انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ گورننس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چار سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم نہیں کیے اور شوگر، آئی پی پیز کے مافیاز کی موجودگی کی وجہ سے نظام کو بااختیار نہیں بنایا جا رہا۔
عنایت اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے کا وعدہ کیا تھا، اسلام آباد میں اجلاس میں پچاس فیصد وسائل دینے کی بات کی گئی لیکن عملی طور پر صرف تیس فیصد دیا گیا اور اب وہ تیس فیصد بھی ختم کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ۔اس وقت صوبہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور ستر ارب روپے کے منصوبے غائب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس تحریک کو جاری رکھے گی، عدالتی راستوں سے رجوع کرے گی اور پاکستان میں مکروہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرے گی، تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی ممکن ہو اور ملک میں حکمرانی کا بحران ختم ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے