اسلام آباد (مانند نیوز)عالمی نمبر ایک ویمنز ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

2025 میں ہونے والے مشہور بیٹل آف سیکسس ٹینس میچ کے دوران، عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ارینا سبالنکا نے کورٹ پر غیر معمولی اور تفریحی انداز میں مکاریانا ڈانس کیا، جس سے ناصرف حاضرین بلکہ مداح بھی حیران رہ گئے۔

یہ لمحہ میچ کے دوران ایک ہلکی پھلکی اور خوشگوار فضاء پیدا کرنے والا تھا، جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا۔

سبالنکا کے اس مزاحیہ اور پُرجوش اقدام نے اس میچ میں جوش و خروش اور تفریح کا رنگ دوبالا کر دیا۔

وہ اس سے پہلے بھی ٹینس مقابلوں کے دوران ڈانس کرتی رہی ہیں، آسٹریلین اوپن کے دوران بھی سبالنکا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے