اسلام آباد (مانند نیوز)برطانوی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بڑی تعداد کو واردات کا سراغ لگائے بغیر چھوڑ دیتی ہے یا پھر بڑے پیمانے پر تحقیقات کو ترک کردیا جاتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صرف انگلینڈ اور ویلز میں 20 لاکھ 40 ہزار 976 مختلف نوعیت کے جرائم رپورٹ ہوئے، جو اوسطاً تقریباً 5 ہزار 6 سو یومیہ یا 3.8 فی منٹ کے برابر ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز پولیس کی طرف سے درج کیے گئے 5.3 ملین جرائم میں سے صرف 38.6 فیصد کو حل کرنے میں کامیاب رہی، بیشتر معاملات میں مشتبہ افراد کی شناخت نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کو صرف 3 فیصد جنسی جرائم کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں 1 مشتبہ شخص پر فرم جرم عائد کی گئی۔

تشدد کے 6.3، ڈکیتی کے 8.1، چوری کے 7.6 اور 4.8 فیصد گھریلو چوریوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے