اسلام آباد (مانند نیوز)پرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کا دبئی میں ہونے والے گلوب ساکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری بار مڈل ایسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایک جملہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن گیا، جب انہوں نے اپنے ہزار گول کے ہدف کے لیے انشاء اللّٰہ کہا۔

40 سالہ رونالڈو نے اس اعزاز کی دوڑ میں کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا، انہوں نے 2025 کے دوران تمام مقابلوں میں 40 گولز اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا ثبوت ہے۔

رونالڈو مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

الناصر کلب سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کا معاہدہ 2027 کے وسط تک ہے، انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایک جذباتی خطاب کیا۔

رونالڈو نے کہا کہ مزید کھیلنا آسان نہیں ہوتا، لیکن میرا جذبہ ابھی زندہ ہے اور میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں، چاہے میں مشرقِ وسطیٰ میں کھیلوں یا یورپ میں مجھے فٹبال کھیلنا، گول کرنا اور ٹرافیاں جیتنا پسند ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر کے سب سے بڑے ہدف کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ آپ سب جانتے ہیں میرا ہدف کیا ہے، میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور ایک ہزار گول اسکور کرنا چاہتا ہوں، اگر میں انجری سے محفوظ رہا تو میں ضرور ایک ہزار گول مکمل کروں گا، ان شاء اللّٰہ۔

رونالڈو کے اس جملے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے