راولپنڈی (مانند نیوز)راولپنڈی کے اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ و پکار پر سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق موقع سے پکڑے گئے ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملیں۔

اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 292 اور 509 شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے