اسلام‌آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت اور عمر سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنی دوسری مدت مکمل کرتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدر ہوں گے تاہم عمر نے اِن کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری صحت مکمل طور پر ٹھیک ہے، کچھ بھی غلط نہیں ہے۔‘

’میں نے زندگی میں کبھی اچھا محسوس نہیں کیا،‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل

انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اُنہوں نے ایم آر آئی نہیں بلکہ سی ٹی اسکین کروایا تھا اور اس طبی جانچ پڑتال پر انہیں افسوس ہے کیونکہ اس سے غیر ضروری قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا ان کی تصاویر کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے اور پلک جھپکنے کو بھی نیند قرار دے دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ روزانہ 325 ملی گرام اسپرین لیتے ہیں جو عام مقدار سے زیادہ ہے۔ اسپرین خون کو پتلا رکھنے میں مدد دیتی ہے تاہم اسی وجہ سے میرے ہاتھوں پر نیل پڑ جاتے ہیں جنہیں میک اپ سے چھپایا جاتا ہے۔

ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نیلا داغ نمایاں ہونے لگا، صحت سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ورزش کے شوقین نہیں اور ٹریڈ مل پر چلنا یا دوڑنا اِنہیں بورنگ لگتا ہے البتہ وہ گالف کھیلتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مصروفیت کم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ توانائی یا صحت کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ اہم کاموں پر توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی اچھی صحت کا کریڈٹ اپنی جینز کو دیتے ہوئے کہا کہ ’میری جینز بہت اچھی ہے۔‘

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے