اسلام آباد (مانند نیوز)چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا کے حالات میں تبدیلی کے باوجود تعاون کے فروغ کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وینزویلا میں چینی مفادات کا قانون کے ذریعے تحفظ کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے طاقت کے استعمال سے لاطینی امریکا کے امن کو خطرہ ہے، تمام فریقین کو استحکام کی بحالی کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے غنڈہ گردی کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔

وینزویلا کے ’’وائسرائے‘‘ مارکو روبیو نے سب سے مشکل ترین کردار سنبھال لیا

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں پر یو این سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہیں، عالمی صورتِ حال میں تبدیلی کے باوجود چین لاطینی امریکا کا اچھا دوست رہے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاطینی امریکا کے لیے چین کی پالیسی مستقل اور مستحکم ہے، چین مداخلت کی کوئی پالیسی نہیں رکھتا، خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت سے متعلق مسائل پر لاطینی امریکا کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی وجہ ہو، لاطینی امریکا کے داخلی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے