اسلام آباد (مانند نیوز)جاپان کی ایک معروف سوشی ریسٹورنٹ چین نے نئے سال کی روایتی نیلامی میں ایک بلیو فِن ٹونا مچھلی کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی رقم ادا کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے تویوسو فِش مارکیٹ میں ہونے والی سالانہ نیو ایئر نیلامی کے دوران ایک جاپانی سوشی ریسٹورنٹ نے 510 ملین ین (تقریباً 32 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کی بولی دے کر 243 کلوگرام وزنی نیلی فِن ٹونا مچھلی خریدی، یہ اب تک اس نیلامی میں ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ قیمتی مچھلی ٹوکیو میں قائم مشہور سوشی ریسٹورنٹ چین سوشی زانمائی کی مالک کمپنی کیومورا کارپوریشن نے خریدی ہے۔ کمپنی کے سربراہ کیوشی کیمورا ’ٹونا کنگ‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

499 افراد نے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

کیوشی کیمورا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سال معیشت بہتر ہوگی، امید ہے کہ یہ بولی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گی، مجھے اندازہ تھا کہ بولی شاید 300 یا 400 ملین ین تک جائے گی، لیکن یہ 500 ملین سے بھی اوپر چلی گئی۔

نیلامی کے بعد دیوہیکل ٹونا مچھلی کو سوشی زانمائی کی مرکزی شاخ منتقل کیا گیا، جہاں اسے کاٹ کر ملک بھر میں ریسٹورنٹس کو تقسیم کر دیا گیا، کیوشی کیمورا کے مطابق اس مچھلی سے تیار کی جانے والی سوشی صارفین کو معمول کی قیمت پر ہی فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ بولی خود کیومورا کی سابقہ ریکارڈ بولی سے بھی کہیں زیادہ ہے، جو 2019 میں 333.6 ملین ین تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے