اسلام آباد(مانند نیوز)امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان جاری ہے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً 9 کروڑ افراد کے لیے انتہائی شدید سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکا: برفانی طوفان، سے 14ہزار پروازیں منسوخ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 17 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 10 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 15 ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں جبکہ نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے