اسلام آباد (مانند نیوز)حویلی لکھا میں شادی میں بلند آواز میوزک بجانے اور اسلحہ کی نمائش پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی آر ضلع اوکاڑہ میں درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دلہا وقاص رحمانی اور اعجاز احمد رحمانی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔