کراچی (مانند نیوز)کمشنر کراچی نے گل پلازا کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے۔

کمشنر کراچی گل پلازا میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
گل پلازا واقعے کی انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کروائیں گے: شرجیل میمن
گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کردیا گیا
حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازا میں گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں پھولوں کی دکان میں آگ لگی، آگ تیزی سے اور ایئر کنڈیشن کی ڈکٹ کی طرف سے پھیلی۔

رپورٹ کے مطابق گل پلازا میں آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی، رات 10:26 پر فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع ملی، پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر 10:37 پر گل پلازا پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے