اسلام آباد (مانند نیوز)معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے تصدیق کردی۔

اہل خانہ کے مطابق سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل اور لاہور کے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعر سید سلمان گیلانی کے وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثرنگار تھے، اُن کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سلمان گیلانی مرحوم ہمارے خاندان کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے