پشاور (مانند نیوز )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر کی اپیل امریکہ و اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایرانی رہبر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر جامعہ پشاور سمیت صوبہ بھر کی مختلف مقامات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے لیے خصوصی بلندی درجات کی دعا کی گئیں۔پشاور یونیورسٹی پیوٹا چوک میں اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کیمپس کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جناز ہ ادا کی گئی۔جنازے کی شر کاء سے خطاب کرتے ہو ئے ناظم کیمپس تقویم الحق نے کہا کہ ایرانی سپر یم لیڈر پر حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے پاکستانی طلبہ امریکہ کے اس اقدام کو کھلی دہشتگردی سمجھتی ہے آج کے اس احتجاج مظاہرے میں امریکہ اور اسرائیل کو یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور غیور ایرانی عوام اور بہادر ایرانی افواج امریکہ امریکہ اور اسرائیل سے اس جارحیت کا ضرور بدلہ لے گی اور پاکستانی عوام ایر ان کے ہر اقدام کی حمایت جاری رکھی گی۔جامعہ ملاکنڈ میں ایرانی سپریم لیڈر کی غائبانہ نماز جنازہ نیو سائنس بلاک کے سامنے ادا کردی گئی۔ناظم جامعہ صاحب جمال،معتمد جامعہ عطاء اللہ،ناظمین علاقہ سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہو ئے ناظم جامعہ صاحب جمال نے کہا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کی استقامت،جرات اور مذاحمت کو بھر پور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ایر ان پر اسرائیل اور امریکہ کا حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ناظم اعلیٰ کی اپیل پر اسلامی جمعیت طلبہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ ناظم ایبٹ آباد مقام طلحہ جدون نے پڑھائی۔اس موقع پر ناظم ایوب میڈیکل کالج معازاحمد نے آیت اللہ خامنہ ای کے اسلامی اور انقلابی مزاحمتی جدوجہد خراج عقیدت پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے