اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو کبھی بھی کوئی نام نہاد ایرانی خطرہ نہیں تھا۔

امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام بہتر کے مستحق ہیں اور انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ نتیجتاً امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے