اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسےاقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔

سعودی عرب نے ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

سعودی عرب کا ایران کے میزائل حملوں پر ردعمل

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع نے دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور امارات کے وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے امارات اور دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کی، جواب میں کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے مکمل یکجہتی اور عزم کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے