اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔

ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اسے شروع کیا، ایرانی صدر

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے، تاہم ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے