اسلام آباد (مانند نیوز)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثر سے عوام کو بچانے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو 27 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی، یہ رقم وزیراعظم شہباز شریف کے اخراجات کم کرنے والے فنڈ سے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے پر حکومت نے عوام کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری اخراجات کم کر کے رقم اکٹھی کی گئی، مزید کفایت شعاری اقدامات پر غور جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا حکومت بجٹ کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کےلیے پر عزم ہے، حکومت اضافی بچت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے