اسلام آباد (مانند نیوز)لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ سے لڑنے والے اسرائیل کی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ فعال ہے، ان کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔

اسرائیل کی ایران میں توانائی تنصیبات پر حملے کی تیاری، امریکا کی ’ہاں‘ کا انتظار

اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتی ہے۔ حزب اللّٰہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رفی میلیوماسگب نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر رہائشیوں سے معذرت کر لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے