اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا ہے کہ ایسٹر قربانی، درگزر، امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مسیحی برادری ملکی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہے، قومی ترقی کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع معاشرے کی خوبصورتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے