راولپنڈی(مانند نیو زڈیسک) اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، عمران خان کی بہنوں کیخلاف مقدمہ درج،
خواتین سمیت 400 سے زائد کارکنان نامزد دھرنہ میں موجود 41 رہنماؤں کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جوابی پتھرا ؤسے 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے
راولپنڈی راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا،احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں خواتین سمیت 400 سے زائد کارکنان نامزد ہیں۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نامزد ہیں، علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر کے پی مینا خان آفریدی، شفیع جان، سینیٹر مرزا آفریدی، اقبال خان آفریدی، نعیم پنجوتھہ، تنویر اسلم راجہ، شفقت اعوان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔دھرنہ میں موجود 41 رہنماؤں کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جوابی پتھرا ؤسے 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد پولیس افسر و اہلکاروں کو بھی زخم آئے۔پولیس نے 13 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں دوران تلاشی پٹرول بم بنانے کا سامان، گاڑی نمبر ایل ایل ایف 2819 سے پٹرول کانچ کی بوتلیں، روئی، ڈنڈے اور ماچس بر آمد کی گئی۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ملزمان نے سیاسی مقاصد کے لئے منصوبہ بندی سے حکومت پنجاب کو پرتشدد طریقے سے دباؤ میں لانے کی کوشش کی، ملزمان نے سرکاری موبائل گاڑی کو بھی توڑ دیا، جبکہ 250 افراد موقع سے فرار ہوئے، علاوہ ازیں احتجاج کی کال علیمہ خان نے دی تھی۔ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا کہ ملزمان نے اداروں کیخلاف نعرے بازی کی شاہراہ عام کو بند کرکے نظام زندگی بھی مفلوج کیا۔واضح رہے مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں ریاست کیخلاف بغاوت، دہشتگری، اقدام قتل، مزاحمت سرکار سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے