کراچی(مانند نیو ز ڈیسک)پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی،انڈیکس میں ریکارڈ 14 ہزار پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس 165,811 پوائنٹس پر بند، یہ تاریخ کا ایک روز کا سب سے بڑا اضافہ ہے.جنگ بندی کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھی منڈیوں میں تیزی کی لہر دوڑ گئی جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی اور امریکہ، یورپ اور ایشیا بھر کے حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی۔جنگ بندی کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھی منڈیوں میں تیزی کی لہر دوڑ گئی جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی اور امریکہ، یورپ اور ایشیا بھر کے حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں ہوا اور ابتدائی چند منٹوں میں ہی انڈیکس 12,362.38 پوائنٹس یا 8.15 فیصد اضافے سے 164,035.83 کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کے بعد صبح 9 بجکر 37 منٹ پر مارکیٹ ہالٹ نافذ کردیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کے ایس ای-30 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری دن کے اختتام کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے کے باعث پی ایس ایکس ریگولیشنز کے تحت مارکیٹ ہالٹ نافذ کر دیا گیا اور اسی کے مطابق تمام ایکویٹی مارکیٹس معطل کردی گئی ہیں۔
0





