اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمہ زیر بحث آئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیرقانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے