اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔

ایران نے نئی شرائط میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر 2 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
مستقل جنگ بندی، ایرانی شرائط پاکستان کے حوالے، ہرمز کیلئے نیا قانونی نظام، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، ہرجانے کی ادائیگی، مزید جارحیت کی روک تھام
عباس عراقچی نے امن کیلئے ایران کی شرائط پاکستان کو پیش کردیں
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجاویز پر اپنا جواب پیش کر دیا: ایرانی میڈیا
رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ پیشکش پاکستانی ثالثوں کے ذریعے کی ہے۔

ایکسیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پانے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی دباؤ باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیئم کی افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے