اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے کسی ملک یا فرقے کے افراد کی بے دخلی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر یو اے ای سے کسی ملک یا فرقے سے منسلک افراد کی بے دخلی سے متعلقہ خبروں کا نوٹس لیا اور انہیں غلط قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای میں کسی ملک یا فرقے کے خلاف مخصوص ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی۔

اعلامیے کے مطابق یو اےای سے بےدخلی صرف میزبان ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی پر ہوتی ہے، جس میں ویزا اور غیرقانونی دستاویزات کا استعمال شامل ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جعلی خبریں بدنیتی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جارہی ہیں، پاکستانی شہری بغیر کسی تفریق کے بدستور یو اے ای، دیگر دوست ممالک میں ورک ویزا حاصل کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل متعلقہ ممالک سے سفارتی ذرائع کے ذریعے اٹھائے جاتے ہیں، غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے