اسلام‌آباد (مانند نیوز)بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کر دیا ہے جو 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے