اسلام‌آباد (مانند نیوز)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمراں عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی عوام سے وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

حکومت نے پٹرول 414.78 اور ڈیزل 414.68 روپے کا کردیا

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے