مظفر آباد( اے ایف بی )آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ الیکشن کمیشن بھی انتخابی عمل کیلئے متحرک ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق انتخابات 2026 کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث رواں ہفتے شیڈول کا اعلان ممکن نہیں ہوسکا۔ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خامیوں کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹی نے کام مکمل کر لیاہے ،ڈپٹی کمشنر باغ عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تکنیکی مسائل دور کئے۔ذرائع کے مطابق تکنیکی مسائل کی درستگی کے بعد رواں ہفتے حتمی ووٹرز فہرست جاری کردی جائے گی، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے قبل حتمی ووٹرز فہرست کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس بھی ہو گا۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے،انتخابی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں،آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے